شہریوں نے ناقص منصوبہ بندی کو ٹریفک روانی میں دوسری بڑی رکاوٹ قرار دے دیا
ٹریفک وارڈنز نے متعدد چوکوں اور ذیلی سڑکوں پر بیئریئر لگا کر ٹریفک ڈائیورٹ کرنا معمول بنا رکھا ہے‘ شہری
پیر 22 جنوری 2018 20:20
(جاری ہے)
اسی طرح ٹی اینڈ ٹی چوک پر جی پی او کی جانب سے آنے والی سڑک کو بھی بیریئر لگا کر بند کر دیا گیاہے اور یہاں سے مال روڈ پر داخل ہونے والی گاڑیوں کو ٹی ایم چوک کی طرف بھیج دیا جاتا ہے جس سے ٹی ایم چوک پر بھی رش بڑھ جاتاہے ۔
حیران کن بات یہ ہے کہ ٹی اینڈ چوک پر نصب اشارہ ایک سڑک کی بندش کے باوجود اپنے مقررہ وقت کے لیے کھلتا اور بند ہوتا ہے اور یہاں سے موٹر سائیکلوں کی روانی برقرار ہے ۔شہریوں نے اے پی پی کو مزید بتایاکہ اسی طرح بنک روڈ ون وے ہونے کے باوجود شہریوں کے انتباہ کے لیے کسی قسم کا بورڈ نصب نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے شہری غلط فہمی میں ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور ٹریفک جام کا باعث بنتے ہیں۔مری روڈ ،صادق آباد سمیت کینٹ و شہر کے مزید ایسے متعدد پوائنٹس ہیں جنہیں بغیر مناسب منصوبہ بندی کے یا تو ڈائیورٹ کیا گیا ہے یا انہیں آدھا بند اور آدھا کھلا چھوڑا گیا ہے ۔شہریوں نے مطالبہ کیاکہ ٹریفک روانی کے لیے مناسب منصوبہ بندی کی جائے بصورت دیگر صورتحال مزید گھمبیر ہو سکتی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.