نوشہرہ،ضلعی وصوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل میں ناکام ہوچکی ہے،ملک جمعہ خان

پیر 22 جنوری 2018 20:37

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء)ضلع کونسل نوشہرہ میں اے این پی کے اپوزیشن رہنما ملک جمعہ خان نے کہا ہے کہ ضلع نوشہرہ کے سرکاری افسران ہمارے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل نہیں کررہے ہیں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ضلع ناظم اور نائب ناظم سرکاری افسران کے ذریعے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی کوئی پروا نہیں کرتے۔ سپورٹس فنڈ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ فوری طورپر ضلع کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے اور اکاؤنٹ فور سے ایک کروڑ روپے نکالنے کی انکوائری بھی کی جائے۔

صوبائی حکومت اور نوشہرہ کی ضلعی حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے ۔ نوشہرہ میں غیر معیاری ترقیاتی کام ہورہے ہیں جس خود حکومتی اراکین واویلہ کررہے ہیںان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ملک جمعہ خان نے کہا کہ ضلع ناظم اور ضلع کونسل کنونیئر پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ ضلع کونسل چلانے کے اہل نہیں ہے اور ضلع کونسل ضلعی کونسلروں کو قابو کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں۔

انھوں نے ضلع ناظم نوشہرہ اورضلعی کنوئنر اشفاق احمد خان پر الزامات لگتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں انے والے انتخابات میںآپ کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے۔ حکومتی اراکین ضلع کونسل کے آداب سے بھی واقف نہیں ہے اور بے بنیاد الزامات لگا کر ضلع ناظم کی خوش آمدی پر اتر آئے ہیں لیکن خوش آمدی کرنے کے باوجود وہ اپنی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

ملک جمعہ خان نے کہا کہ میرا بھانجا پرونشل یوتھ اسمبلی کا ممبر ہے اوروہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سمیت تمام جماعتوں کے قائدین اکرم خان درانی ، افتاب احمد خان شیرپائو سے ملاقات کی۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز ختک کو ان کے بھائی ناظم ضلع نوشہرہ لیاقت خان خٹک کی وجہ سے نقصان پہنچ رہا ہے۔کیونکہ یہ لوگ خود ذاتی باتیں ضلع کونسل کے اجلاس میں کرتے ہیں تو جواب میں ہمیں بھی ان کی ذات کے بارے میں بولنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی اراکین بلدیاتی رولز اور ایکٹ کے دائرے میں رہ کر بات کریں ایسا نہ ہو کہ ہم بھی بلدیاتی ایکٹ اور ضلع کونسل قوانین کو پامال کرنے پر مجبور ہوجائیں کیونکہ ہم بھی اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ اے این پی نے مجھے جو عزت دی ہے میں اپنے لیڈروں کا مشکور ہوں پارٹی ٹکٹ ہمارے لئے کوئی معنی نہیں رکھتی ہم پارٹی کے وفادار ہیں اور وفادار رہیں گے۔