خضدار میں کار الٹنے سے 2خواتین جاں بحق ،4 بچوں سمیت 6 افراد زخمی

پیر 22 جنوری 2018 21:20

خضدار ۔22 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2018ء) خضدار میں قومی شاہراہ پر سنی کے قریب کار الٹنے سے دو خواتین جاں بحق چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

خضدار پولیس کے مطابق پیر کے روز قو می شاہراہ پر سنی کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث موڑکاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین عابدہ اور صابرہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں جب کہ چار بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں منائل ،فیضان،سلمان اوریاسمین زخمی ہوگئیں زخمیوں اور جان بحق افراد کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے بتایا گیا ہے اور یہ کوئٹہ کے رہائشی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :