کترینہ کیف سے دوری، رنبیر کو عالیہ کے قریب لے آئی
ایڈونچر اور محبت کے گرد گھومنے والی فلم ’’براہمسترا‘ ‘میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے فلم میں امیتابھ اور مونی راؤ بھی ہوں گی‘ہدایت کار ایان مکھرجی کی فلم اگست 2019 میں ریلیز کی جائے گی
منگل 23 جنوری 2018 11:44
(جاری ہے)
خیال رہے کہ اس سے قبل عالیہ بھٹ کے اداکارہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ تعلقات جوڑے جاتے رہے ہیں، تاہم گزشتہ چند ماہ سے ان دونوں کے درمیان دوریاں بڑھنے کی وجہ سے اداکارہ کی جانب سے نئے تعلقات بنانے کی افواہیں گرم ہیں۔
دکن کیرونیکل نے ممبئی مرر کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی خبر میں بتایا کہ دونوں اداکاراپنے اپنے پرانے تعلقات ٹوٹنے کے بعد ایک دوسرے کے قریب آئے۔خبر کے مطابق دونوں اداکاروں کے درمیان قربتیں اس وقت بڑھیں جب دونوں اپنی آنے والی فلم ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے اسرائیل کے شہر تل ابیب پہنچے۔دونوں اداکار ’براہمسترا‘ کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ ہفتے ہی اسرائیل گئے تھے، تاہم وہ 2 دن قبل بھارت میں ہونے والے ’فلم فیئر ایوارڈز‘ کی تقریب میں شرکت کے لیے واپس آئے۔دونوں اداکاروں کو ایوارڈ تقریب میں بھی ایک ساتھ دیکھا گیا، جب کہ ذرائع کے مطابق دونوں نے تل ابیب میں بھی تنہائی میں اچھا وقت گزارا۔خیال رہے کہ ’’براہمسترا‘ ‘دونوں کی ایک ساتھ پہلی فلم ہے، اس فلم کی ہدایات ایان مکھرجی دے رہے ہیں۔’براہمسترا‘ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ کرن جوہر اس کے شریک پروڈیوسر ہیں، اور انہوں نے ہی گزشتہ برس اکتوبر میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ یہ فلم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ایڈونچر اور محبت کے گرد گھومنے والی اس فلم میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رومانس کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں امیتابھ بچن اور مونی راؤ بھی ہوں گی۔ہدایت کار ایان مکھرجی کی اس فلم کو اگست 2019 میں ریلیز کیا جائے گا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
-
گنیزورلڈ ریکارڈزکی سینچری کرنے پرصرف 5 لاکھ کا چیک، عرفان محسود نے واپس کردیا
-
صنم سعید ڈراموں میں کام کیوں نہیں کررہیں وجہ سامنے آگئی
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام انسٹاگرام پوسٹس ڈیلیٹ کرنے کی وجہ بتا دی
-
جب میں جہازکے سفرپرہوں تو لوگ دیکھ کرسبحان اللہ یا استغفراللہ پڑھتے ہیں: متھیرا
-
کپل شرما کا شو نیٹ فلیکس پرناکام ہوگیا
-
طلاق بیک وقت آزادی اور ناکامی ہے، حنا آفریدی
-
دی گلاس ورکر اینیسی انٹرنیشنل اینی میشن فلم فیسٹیول کیلئے منتخب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.