تمام پارٹی اراکین نے استعفے جمع کرادیئے ،فیصلہ خود کروں گا، اسمبلیوں کے پاس میرے خلاف قرارداد پاس کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، یہاں کرپٹ مافیا اکٹھا ہے،
مولانا فضل الرحمان فاٹا کے انضمام پر خطرناک کھیل رہے ہیں ، ہم نے ختم نبوتؐ ترمیم کے معاملے کی مذمت کی، امریکا کے مقبوضہ بیت المقد س کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، پاکستان میں نظام عدل تباہ ہوچکا ہے، نواز شریف جب مشکل میں ہوتے ہیں تو ایل او سی پر فائرنگ ہوجاتی ہے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا پریس کانفرنس سے خطاب
منگل 23 جنوری 2018 20:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ فاٹا کو فوری کے پی کے میں ضم کیا جائے، اورنج لائن ٹرین کا منصوبہ کا کنٹریکٹ خفیہ کیوں ہے، کسانوں کو گنے کی صحیح قیمت نہیں مل رہی ہم کسانوں کو مطلوبہ رقم ادا کی جائے ، بارڈر کے ساتھ مختلف دیہاتوں میں ہندوستانی فوج کی فائرنگ کے باعث اہل علاقہ اپنے گھروں کو چھوڑ گئے ہیں ، امریکا کا یروشلم کو اسرائیلی دارلحکومت تسلیم کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں، اس انتشار پھیلے گا، امریکا اس فیصلہ پر نظرثانی کرے، کے پی کے میں مثالی پولیس کام کررہی ہے، مردان میں بچی کی ہلاکت کے معاملے پر آئی جی کے پی کے خود گئے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں نظام عدل تباہ ہوچکا ہے، اسمبلیوں کے پاس میرے خلاف قرارداد پاس کرنے کے علاوہ اور کوئی کام نہیں، یہ کرپٹ مافیا اکٹھا ہے، پارٹی کے تمام اراکین نے اپنے استعفے مجھے جمع کرادیئے ہیں، فیصلہ خود کروں گا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نواز شریف جب مشکل میں ہوتے ہیں تو ایل او سی پر فائرنگ ہوجاتی ہے، پہلی مرتبہ شریف خاندان کو عدالت نے ان کے خلاف فیصلہ کیا، نواز شریف صرف سزا سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں، تاکہ ان کی غیر ملک میں بڑی دولت بچ جائے، شہباز شریف نیب پر حملہ آور ہورہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.