پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث دونوں طلباء گروپوں کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے، رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی خالد خان

منگل 23 جنوری 2018 20:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) پنجاب یونیورسٹی کے رجسٹرار خالد خان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی میں ملوث دونوں طلباء گروپوں کے کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا چکی ہے۔ تاہم ایف آئی آر میں نامعلوم افراد میں کون کون ملزم ہے۔ اس کی شناخت کرنا باقی ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار جامعہ پنجاب نے کہا کہ ہنگامہ آرائی کے دوسرے روز جامعہ پنجاب کا ماحول پر امن رہا جبکہ جامعہ میں ریگولر کلاسوں کا اجراء کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہنگامہ آرائی میں چند شر پسند عناصر ملوث ہیں جن کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی اور انہیں پندرہ روز معطلی کے ساتھ ساتھ ان کے نام یونیورسٹی سے مستقل خارج بھی کئے جا سکتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اگرشرپسندوں نے یونیورسٹی کاماحول خراب کرنے کی کوشش کی تو ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :