پنجاب حکومت اور پولیس پر اعتماد نہیں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم سے تفتیش کے لیے فوج کی نگرانی میں مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے-تحریک انصاف
میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 10:31
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمیں پنجاب حکومت اور وہاں کی پولیس پر ذرا بھی یقین نہیں ہے کیونکہ زینب کے قتل کے بعد جو کچھ قصور میں ہوا، وہ ہم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، لہذا اس بات کے بارے میں معلومات حاصل کرنا بہت ضروری ہے کہ اصل ملزم یہ ہے یا پھر یہ کام کسی اور بااثر یا طاقتوار شخصیت کے کہنے پر کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ قصور میں پہلے بھی 300 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کی ویڈیوز بنا کر فروخت کرنے کا واقعہ پیش آچکا ہے، جبکہ زینب سے پہلے 11 بچیوں کو اسی طرح زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کروائی جائیں جس سے معلوم ہوسکے کہ اصل ملزم کون ہے۔علی محمد خان نے کہا کہ پاکستان جیسے اسلامی ملک میں بچوں کا ریپ کیا جائے اور ان کی ویڈیوز بنا کر باہر فروخت کی جائیں، یقیناً یہ ہم سب کے لیے شرمناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے زینب کی بھی ویڈیو بنائی گئی ہو اور اگر بعد میں یہ سامنے آئی تو قوم کے زخم پھر سے تازہ ہوجائیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ پیچھے بیٹھ کر جو لوگ یہ کام کررہے ہیں، انہیں پکڑا کر سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ میرا مطالبہ ہے کہ یہ اس درندگی کے خلاف آغاز ہو اور ذمہ داروں کو عبرتناک سزا دی جائے، چاہیے وہ کتنے ہی طاقتوار کیوں نہ ہوں۔انہوں نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں زینب کے والد کی موجودگی میںنون لیگی راہنماﺅں کی جانب سے جشن منانے پر افسوس کرتے ہوئے اسے نامناسب قرار دیا۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے پنجاب ، خیبر پختون خواہ اوربلوچستان کے گورنرز کی تقرری کی منظوری دے دی
-
پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں،دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں، مسعود خان
-
تین ہزار آبادی والا یوکرینی گاؤں، ان دنوں روس کے نشانے پر
-
ٹرانس فیٹس، انسانی صحت کے خاموش دشمن
-
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال،کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
بھارتی دہشت گردی کینیڈا اور امریکا تک پھیل گئی، منیراکرم
-
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کیلئے فری میڈیسن ڈیلیوری پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
حنیف عباسی سے کوئی شکوہ نہیں،سیاست میں نوک جھونک ہوتی رہتی ہے، انوارالحق کاکڑ
-
چیئرمین پی اے سی کا معاملہ،پی ٹی آئی رہنماﺅں نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی
-
وزیر خارجہ سے نائجیرین ہم منصب کی ملاقات ،اقتصادی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
فوجی عدالتوں کے 20 مقدمات کے فیصلے سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کی سمز بلاک کرنے کی تجویز کی مخالفت کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.