خداداد صلاحیت کے مالک ممالک میں سوئٹزرلینڈ پہلے،سعودی عرب چوتھے نمبرپر

سنگاپور دوسرے ،امریکہ تیسرے، ناروے چوتھے، سویڈن پانچویں نمبر پر ہے،جی ٹی سی آئی کی رپورٹ

بدھ 24 جنوری 2018 13:06

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) خداداد صلاحیت کے مالک عرب ممالک میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر آگیا۔ عالمی سطح پر مملکت کا نمبر 41واں ہوگیا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی ٹی سی آئی نے 2018ء سے متعلق اعدادوشمار جاری کرکے ا پنی رپورٹ میں بتایا کہ خداداد صلاحیت کے مالک شہریوں کی بنیاد پر 119ممالک کا تقابلی مطالعہ کیا گیا۔ اس سے ظاہر ہوا کہ اب تک سوئٹزرلینڈ کا نمبر پوری دنیا میں پہلا ہے۔ سنگاپور دوسرے جبکہ امریکہ، ناروے، سویڈن، فن لینڈ، ڈنمارک، برطانیہ، ہالینڈ اور لکسمبرگ کا نمبر بالترتیب ہے۔