227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی

بدھ 24 جنوری 2018 16:31

227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت 27 جنوری ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) احتساب عدالت میں لائنز ایریا ڈویپلمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ احتساب عدالت میں لائنز ایریا ڈویلپمنٹ پروججیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں کی چائنا کٹنگ سے متعلق سماعت ہونا تھی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ریفرنس کے نامزد ملزمان فرید یوسفانی ، ڈپٹی ڈائریکٹر فرید نسیم ، شاہد عمر ، راشد نسیم سمیت دیگر پیش ہوئے ۔ تاہم فاضل جج کی عدم حاضری پر سماعت 27 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ ملزمان پر لائنز ایریا ڈویلپمنٹ پروجیکٹ میں 227 سے زائد پلاٹوں پر چائنا کٹنگ کے ذریعہ فروخت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :