زرعی خود کفالت کیلئے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی جاری ہے، کمشنر ساہیوال ڈویژن

جمعرات 25 جنوری 2018 17:15

چیچہ وطنی۔25جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن علی بہادر قاضی نے کہا ہے کہ زرعی خود کفالت کیلئے کسانوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس کیلئے ای کریڈٹ کی سہولت فراہم کی جار ہی ہے ، زرعی خود کفالت اور کسانوں کی خوشحالی کے بغیر ملک کی اقتصادی خوشحالی ممکن نہیں، جس کیلئے حکومت بیجوں اور کھادوں پر سبسڈی فراہم کر رہی ہے ، انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں زراعت بارے ڈویژنل ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں ایڈیشنل کمشنر میاں جمیل احمد ، ڈپٹی کمشنرز شوکت علی کھچی ،عرفان احمد سندھو اور محکمہ زراعت کے افسران اور کسان نمائندوں نے بھی شرکت کی ، انہوں نے محکمہ زراعت پر زور دیا کہ وہ کسانوں کو زیادہ سے زیادہ آسانیاں فراہم کریں اور تمام سروسز ان کے گھروں تک پہنچائیں تا کہ زرعی پیداوار میں اضافہ ہو ، اجلاس میں بتایا گیا کہ کسانوں کو زرعی قرضوں کے حصول میں آسانی فراہم کرنے کیلئے ای کریڈٹ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے اور ساہیوال ڈویژن میں 16500کسانوں کو رجسٹرڈ کرنے کے ٹارگٹ میں سے 11462کسانوں کی رجسٹریشن ہو چکی ہے ،کمشنر نے باقی ٹارگٹ کو جلد پورا کرنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی تا کہ کسانوں کو قرضوں کی آسان فراہمی ممکن ہو سکے ، انہوں نے کاٹن ، مکئی اور چاول کے کاشتکاروں میں پیداوار کے مقابلے کرانے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کو سراہا اور یقین ظاہر کیا یہ اس سے زمینداروں میں زیادہ پیداوار کے حصول میں بڑی ترغیب ملے گی ،کاشتکاروں کے نمائندے چوہدری محمد انور نے یوسف والا مکئی فارم کی کارکردگی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ مکئی کے بیچ کے لئے غیر ملکی کمپنیوں کی اجارہ داری ہے جو اپنی مرضی سے قیمتوں کا تعین کرتی ہیں -کمشنر نے یقین دلایا کہ حکومت اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے بیچ کی قیمت کو کسانوں کی پہنچ میں رکھنے کی بھر پور کوشش کریگی ، انہوں نے محکمہ لائیوسٹاک کی کارکردگی اور بیوئوں کو بھینس اور گائے کے دینے کی سکیم کو سراہا اور یقین ظاہر کیا کہ اس سے کمزور طبقے میں خوشحالی کے ساتھ ملک میں گوشت اور دودھ کی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :