برائن برادرز کو آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست

جمعرات 25 جنوری 2018 19:50

برائن برادرز کو آسٹریلین اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2018ء) برائن برادرز آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، کولمبین جوڑی نے امریکن جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست فاش سے دوچار کیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں جاری ایونٹ جمعرات کو کھیلے گئے مینز ڈبلز سیمی فائنل میں روبرٹ فرا اور جان سیبسٹین کیبل پر مشتمل کولمبین جوڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مائیک برائن اور باب برائن پر مشتمل امریکن جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد 7-6، (7-1) اور 7-5 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

متعلقہ عنوان :