شمالی کوریا اور امریکہ مابین سرد مہری کا خاتمہ خوش آئند قرار،

چین کورین معاملہ پر پیش رفت ہو سکے گی، دو طرفہ مثبت رجحان براہ راست مذاکرات کیلئے موزوں، ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعرات 25 جنوری 2018 22:31

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جنوری2018ء) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہووا چھن اینگ نے کہا ہے کہ چین کو امید ہے کہ شمالی کوریااور امریکہ مابین سرد مہری کے خاتمے سے کورین جزائر معاملہ پر پیش رفت ہو سکے گی، دو طرفہ مثبت رجحان براہ راست مذاکرات کیلئے راستے کھول سکتا ہے۔

(جاری ہے)

چینی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان وزارت خارجہ نے جمعرات کو اپنی معمول کی پریس کانفرنس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین امید کرتا ہے کہشمالی کوریا اور امریکا مابین برف پگھلنے سے کورین جزائر معاملہ پر پیش رفت ممکن ہو سکے گی۔

دو طرفہ مثبت رجحان براہ راست مذاکرات کیلئے راستے کھول سکتا ہے۔کورین مسئلہ دونوں ممالک مابین ہے اور اسے دوطرفہ بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ جب تک کہ تمام جماعتیں باہمی تفہیم کی روح کو برقرار رکھیں گی وہ کسی بھی مشکل سے نپٹ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :