شہریوں کو صحت و صفائی کی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں ، میئر سکھر
جمعرات 25 جنوری 2018 23:30
(جاری ہے)
انہوں نے تاجر برادری ، ایسوسی ایشنز اور شہریوں کے تعاون کو ضروری قرار دیتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ ان اقدامات کو کامیاب بنانے کے لئے ہر سطح پر تعاون کیا جائے گا، ان ہدایات پر عمل کرنے کے لئے میونسپل کمشنر منصور احمد سومرو ، ٹیکسیشن آفیسر خالد جتوئی اور فوڈ انسپکٹر امداد علی شیخ نے 5 فوڈ سینٹرز جن میں غوثیہ بریانی ، خان بابا بریانی ، اسٹوڈنٹ بریانی ، عباسی ہوٹل اور رحمت نہاری کا اچانک وزٹ کیا، فوڈ انسپکٹر نے بریانی کے نمونے حاصل کئے تاکہ ان میں استعمال کئے جانے والے گھی ، کوکنگ آئل اور مصالحوں کو لبیارٹری میں ٹیسٹ کرایا جاسکے، افسران نے ان فوڈ سینٹرز کے کچن کا معائنہ بھی کیا تاکہ کچن کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق صاف ستھرا رکھنے کا جائزہ لیا جاسکے ، میونسپل کمشنر نے مالکان کو تنبیہ کی کہ غیر معیار گھی ، کوکنگ آئل یا ناقص مصالحہ استعمال کرنے کچن کو صاف ستھرا نہ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور کھانے پینے کی اشیاء کے نمونے باقاعدگی سے حاصل کئے جائیں گے۔
دریں اثناء آفس سپرنٹنڈنٹ صحت و صفائی پیر عطاء الرحمن خان نے باغ حیات علی شاہ ، میانی روڈ ، غریب آباد اور قاضی بابا سمیت مختلف علاقوں میں نکاسی آب و صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی دورہ کیا، ان کے ہمراہ ڈرینج انچارج خالد غوری، سینیٹری انسپکٹر گل حسن، انسداد تجاوزات سیل کے میر اشرف ، ظہیر میمن ، غریب آباد ایسوسی ایشن کے صدر حاجی عبدالستار اور منیر بھٹی بھی تھے۔ تاجر رہنمائوں نے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تاکہ نالیوں کی صفائی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے آفس سپرنٹنڈنٹ ہیلتھ کو تھڑوں کو رضاکارانہ طور پر توڑنے اور تعاون کی یقین دہانی کرائی بلدیہ افسران نے ایسی جگہوں کی نشاندہی کی جن کو توڑا جانا ضروری ہے۔مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.