ایف پی ایس سی کی ایگزامینر رپورٹ 2014-15-16 کا ردعمل
ایف پی ایس سی طرف سے سی ایس ایس 2016 کے لئے گئے امتحانات میں پبلک سیکٹر جامعات کے فارغ التحصیل طلباء کی طرف سے 2.09 فیصد پاسنگ پرسنٹیج دکھانے کے عمل پر شدید تحفظات کا اظہار سی ایس ایس 2016 کیلئے پنجاب، پشاور، کراچی اور بہائوالدین ذکریا یونیورسٹیز کے کل 2676 امیدواروں میں سے صرف 32 امیدوار پاس ہوئے تھے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کو سی ایس ایس کیلئے 4 ائیر ڈگری یا ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونا لازمی قرار دینے کی تجویز دیدی کمیشن کی طرف سے ایف پی ایس سی کو ہائیر ایجوکیشن نسٹی ٹیوشنز میں سی ایس ایس کیلئے موزوں امیدواروں کی تلاش کیلئے کیرئیر کونسلنگ یونٹ کے قیام کی تجویز بھی دے دی گئی
جمعہ 26 جنوری 2018 23:19
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق ایف پی ایس سی طرف سے سی ایس ایس 2016 کے لئے گئے امتحانات میں پبلک سیکٹر جامعات کے فارغ التحصیل طلباء کی طرف سے 2.09 فیصد پاسنگ پرسنٹیج دکھانے کے عمل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایچ ای سی کی طرف سے پبلک سیکٹر جامعات کے ہیڈز کے نام جاری لیٹر نمبر9-1/CSS/Acad/HEC/2018 میں سی ایس ایس کے خواہشمند طلباء کی تربیت کیلئے ورکشاپس اور سیمینارز کے انعقاد سمیت خصوصی کلاسز کے اجراء کو یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔
ایچ ای سی کی طرف سے ایف پی ایس سی کی ایگزامینر رپورٹ سال 2014-15-16 کے رد عمل میں فیڈرل پبلک و سروس کمیشن کو دی جانے والی تجاویز میں سی ایس ایس کیلئے فور ائیر ڈگری یا ماسٹر ڈگری لازمی قرار دیتے ہوئے ایف پی ایس سی کو جامعات میں خصوصی کیرئیر کونسلنگ یونٹس کے قیام کا کہا گیا ہے۔ ایف پی ایس سی کی طرف سے جاری سالانہ رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس 2016 کیلئے پنجاب، پشاور، کراچی اور بہائوالدین ذکریا یونیورسٹیز کے کل 2676 امیدواروں میں سے صرف 32 امیدوار پاس ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق سی ایس ایس 2016 کیلئے پنجاب یونیورسٹی کے 1466 گریجویٹس نے حصہ لیا جن میں سے 22 کراچی یونیورسٹی کے 379 طلباء میں سے 4 ، پشاور یونیورسٹی کے 462 طلباء میں سے 5، جبکہ بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی کے 329 طلباء میں سے 3 امیدوار پاس ہوئے تھے۔ آن لائن کو دستیاب سرکاری ریکارڈ کے مطابق سی ایس ایس 2016 کے نتائج میں ملک کے پبلک پرائیویٹ سیکٹر کی صرف 4 جامعات کے طلباء ڈبل فگر کراس کرپائے ہیں۔ جن میں پنجاب یونیورسٹی 22، نسٹ یونیورسٹی 19، لمز 16 اور یو ای ٹی لاہور 11 نمبرز کے ساتھ قابل ذکر ہیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.