بحرین، بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین میں پہلے پاکستان اورینج فیسٹیول کا افتتاح کر دیا ۔

پاکستان بحرین اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں ہیں،جاوید ملک

اتوار 28 جنوری 2018 23:20

بحرین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2018ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے بحرین میں پہلے پاکستان اورینج فیسٹیول کا افتتاح کر دیا ۔ اتوار کو بحرین کے الحیات مال میں جاری پاکستان اورینج فیسٹیول میں جاوید ملک کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جاوید ملک نے کہا کہ پاکستان بحرین اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کے فروغ کیلئے ہمیشہ کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کینو کی بحرین اور خلیجی ممالک میں برآمد میں اضافہ کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے مابین تجارت کے حجم میں اضافے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :