شیر خوار بچوں کو نان فوڈ گریڈر پلاسٹک فیڈرز کے ذریعے دودھ پلانا خطرناک ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی

منگل 30 جنوری 2018 16:02

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ہے کہ شیر خوار بچوں کو نان فوڈ گریڈر پلاسٹک سے تیار کردہ فیڈر ز کے ذریعے دودھ پلانا خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ نان فوڈ گریڈر پلاسٹک سے تیار کردہ پلاسٹک بوتلوں میں خطرناک کیمیکل کی موجودگی کے باعث بچوں کی صحت متاثر ہونے کے خدشات ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی ذرائع نے بتایاکہ ناقص پلاسٹک میٹیریل سے تیار کردہ پلاسٹک بوتل سستی تو ہو سکتی ہے لیکن معیاری نہیں ہو سکتی جس سے بچوں کو بہت سے مہلک امراض لاحق ہونے کااحتمال ہوتا ہے۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کے فیڈر کی تیاری کے کاروبار سے منسلک افراد کو بھی انتباہ کیا ہے کہ وہ صرف فوڈ گریڈ پلاسٹک کا استعمال کریں جبکہ والدین کو بھی ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو صرف فوڈ گریڈ کی حامل پلاسٹک بوتلوں میں دودھ پلائیں۔

متعلقہ عنوان :