اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی

پٹرول دو روپے 98پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں دس روپے 25پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش وزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریگی

منگل 30 جنوری 2018 20:36

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جنوری2018ء) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں اضافے کی سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے ایک بار پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور اس حوالے سے سمری وزارت پیٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس پروزارت خزانہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریگی۔اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 98 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 10روپی25 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11 روپے 72 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 12 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کا کہا گیا ہے۔