قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات باہمی اختلافات ختم کریں، امریکہ

بدھ 31 جنوری 2018 02:00

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 جنوری2018ء) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن اور وزیر دفاع جم میٹس نے قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف فریقین سے کہا ہے کہ وہ باہمی اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کریں اور موجودہ تنائو کو کم کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے خلیج تعاون کونسل سے بھی کہا کہ وہ خطہ میں استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع سے ہونے والے سٹرٹیجک مذاکرات کے بعد کیا۔ یاد رہے کہ قطر کے دونوں وزراء ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں۔