ملتان ،ْ انفلوائنزا سے دو بھائی دم توڑ گئے ،ْتیسرا زیر علاج

متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ سے امداد کی اپیل کر دی

بدھ 31 جنوری 2018 13:46

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2018ء) ملتان نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کی زد میں آ کر خانیوال کے رہائشی غریب خاندان کے دو نوجوان بیٹے دم توڑ گئے جبکہ تیسرا نوجوان بیٹا بھی سیزنل انفلوائنزا کے جراثیم سے متاثر ہوکر نشتر ہسپتال پہنچ گیا ہے، متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ سے امداد کی اپیل کر دی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان نشتر ہسپتال میں سیزنل انفلوائنزا کی زد میں آکر خانیوال اعوان چوک فرید کوٹ کی رہائشی رضیہ بی بی کے دو بیٹے محمد وسیم اور محمد مبین سیزنل انفلوائنزا کی زد میں آکر دم توڑ چکے ہیں جبکہ تیسرا بیٹا محمد فہیم نشتر ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

بچوں کی ماں رضیہ بی بی کے مطابق ان کا واحد کفیل زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے جبکہ وفات پانے والے وسیم کی عمر تقریباً 18 برس اور مبین کی 16 سال تھی جبکہ زیر علاج محمد فہیم کی عمر 17 سال ہے۔رضیہ بی بی نے خادم اعلیٰ پنجاب سے امداد کی اپیل کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :