کراچی میں گند اور کچرے کے ڈھیر ہیں،آوے کا آوا بگڑا ہواہے،نوازشریف
عوام الیکشن میں کراچی اورسندھ میں ترقی کاجائزہ لیکرووٹ دیں،خیبرپختونخوا میں 2سودرخت بھی نظرنہیں آ تے، ایک ٹکے کی بجلی نہیں بنائی،ہماری بیٹی عاصمہ کی کسی نےخبرلی نہ ہی قاتل پکڑے گئے، نوازشریف کوتاحیات الیکشن سےدوررکھنے کی ترغیب سوچی جارہی ہے،ساڑھے چارسالوں کی کارکردگی بتاؤ؟ کراچی میں پارٹی کارکنان سےخطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 فروری 2018 15:14
(جاری ہے)
پاکستان کوآئین و قانون کے مطابق چلناچاہیے۔میں چاہتاہوں کہ پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ہونی چاہیے۔پاکستان میں بے روزگارنوجوانوں کوروزگارملناچاہیے۔ہم اس طرف بڑھ رہے تھے۔مثالیترقی ہورہی تھی۔کراچی میں آج دیکھیں ۔
2017ء اور 2013ء کے کراچی میں فرق دیکھیں۔کہاں ہے آج وہ دہشتگردی اوربھتہ خوری،لاء اینڈآرڈرکے مسائل کہاں ہیں؟ اغواء برائے تاوان، ہڑتالیں روزہوتی تھیں۔لوگ پریشان تھے۔بچے سکول جاتے تھے تومائیں پریشان رہتی تھیں۔ہم نے بدامنی کوختم کردیا۔انہوں نے کہاکہ مجھے یاد ہے کہ ستمبر2013ء میں گورنرہاؤس کراچی میں اسٹیک ہولڈرزکومیں دعوت دی۔جس میں سیاسی جماعتیں،شہری ،تاجرسب کے ساتھ مل کرکراچی میں امن بحالی کافیصلہ کیا۔کہ کراچی میں آپریشن کریں گے۔انہوں نے کہاکہ آج لیاری میں ہی امن نہیں ہے پورے کراچی میں امن ہے۔آج کراچی کی روشنیاں دوبارہ لوٹ آئی ہیں۔جوکہاوہ کرکے دکھا دیاہے۔اب مجھے کراچی میں آکربہت تکلیف ہوتی ہے۔اس لیے کہ جو کراچی 2018ء میں ہوناچاہیے تھا۔پھلتاپھولتاکراچی ہوناچاہیے تھا۔آج گنداور کچرے کے ڈھیر ہیں۔صاف پانی نہیں ہے۔ایسا لگتا ہے کہ آوے آواہ بگڑا ہواہے۔مجھے کراچی باقی شہروں کی طرح ہی عزیز ہے۔نوازشریف نے کہا کہ کراچی والوں کودعوت ہے کہ لاہورکاجاکردیکھیں۔کراچی کولاہور سے آگے ہوناچاہیے تھا۔لیکن لاہوربازی لے گیاہے۔سندھ پاکستان کابہترین صوبہ ہوناچاہیے تھا۔بے روزگاری اورغربت انتہاپرہے۔نوازشریف نے کہاکہ اگراللہ نے موقع دیاتووعدہ ہے کہ کراچی ایسا شہربنے گاکہ کراچی کودنیادیکھے گی۔آپ کومعلوم ہے کہ جووعدہ کرتے ہیں وہ پوراکرتے ہیں۔جب 2013ء میں حکومت سنبھالی توملک میں لوڈشیڈنگ، دہشتگردی ،اور پاکستان نیچے گر رہاتھا۔لیکن آج بجلی بھی ہے۔زراعت اور انڈسٹری بھی چل رہی ہے۔سی پیک شروع ہوگیاہے۔کراچی میں بھی پورٹ قاسم میں کوئلے پرچلنے والا پلانٹ چل رہاہے۔جس سے بجلی کی کمی پوری ہوئی۔ہم نے دوسالوں میں پلانٹ کوچلایا۔انہوں نے کہاکہ پورے ملک کی تصویرآپ کے سامنے ہے کہ 2018ء میں پاکستان کیساہے اور 2013ء میں پاکستان کا کیاحال ہے۔اگرہم نے ترقی کی ہے توپھرہم اس کے اہل ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں پشاور میں جارہاہوں۔ابھی تومیں ٹی وی اور اخبارات میں کے پی کی حالت سن رہاہوں۔نئے پاکستان والوں کے کے پی میں بجلی ہم بنارہے ہیں۔سڑکیں ہم بنارہے ہیں۔وہ کہتے تھے کہ بجلی بناکرپورے ملک کودیں گے۔لیکن ایک ٹکے کی بجلی نہیں بنائی۔پہلے میٹروبس کوجنگلا بس کہتے تھے آ خود بنارہے ہیں۔پھرکہتے تھے کہ دوارب درخت لگائیں گے مجھے 2سودرخت نظرنہیں آرہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بیٹی عاصمہ کی کسی نے خبرنہیں لی،نہ ہی قاتل پکڑے گئے ہیں۔ساڑھے چارسالوں میں کیاکارکردگی ہے بتاؤ؟ ہم کہتے ہیں کہ دہشتگردی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کاخاتمہ کیا،پاکستان میں سی پیک ہم لیکرآئے۔ترقی کاایک نیادور شروع ہوا۔انہوں نے کہاکہ میں ابھی اپنی مدت بھی پوری نہیں کرسکا۔ایسا فیصلہ آگیاجس نے مجھے وزارت عظمیٰ سے نکال دیا۔جس پروہاں عوام نے وزیراعظم نوازشریف اور فیصلہ نامنظورنامنظور کے نعرے لگائے۔مجھے کیوں نکالا گیا؟ ایک فرضی یاخیالی تنخواہ اپنے بیٹے سے حاصل نہیں کی۔کیااس بات پربھی وزیراعظم نکلتے ہیں؟ اب نوازشریف کو2018ء اور 2023ء یا ساری عمرکیلئے الیکشن سے دوررکھاجائے۔ایک اقامے پرنکالا۔پہلے نکالنے کی وجہ سمجھ میں آنی چاہیے۔پھر کہتے ہیں کہ عمربھرکیلئے نااہل قراردے دیاجائے۔یہ فیصلہ قوم نہیں مانے گی۔میری بھی سیاسی سمجھ بوجھ ہے۔آدھی سے زیادہ زندگی سیاست میں اور عوام کی خدمت میں گزاری ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی سے اسلام آبادتک 6روویہ موٹروے تیارہورہی ہے۔سکھرسے ملتان،ملتان سے لاہورتک موٹروے زیرتعمیرہے۔ملتان تک بہت جلد مکمل ہوجائیگی۔حیدرآباداور لیاری ایکسپریس مکمل کی۔کے پی میں حکومت کرکٹ کھیلنے والے کی ہے لیکن ہزارہ موٹروے نوازشریف بنارہاہے۔وقت بدل رہاہے۔عوام کے مینڈیٹ کاشدت سے انتظارہے۔2018ء میں ووٹ دینے سے پہلے کراچی اور سندھ میں چپہ چپہ کاجائزہ لیں ،اگرتبدیلی نظرآتی ہے توان کوووٹ دیں لیکن اگرنہیں پھرآپ خود ذمہ دارہوں گے۔ہم توآزمائے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں عوام کے مینڈیٹ اور ووٹ کے تقدس کی بات کررہاہوں تویہ مینڈیٹ سوچ سمجھ کردینا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، حکومت بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرے گی. جام کمال خان
-
سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہے ہیں.ڈاکٹر مصدق ملک
-
سعودی عرب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات تجارتی، اقتصادی اور سرمایہ کاری روابط کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں.مصدق ملک
-
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرتی ہے،پنجاب حکومت کا اس حوالے سے کوئی تعلق تھا نہ ہے.محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.