لاہور کے بعد کراچی میں بھی فرانزک ڈی این اے ٹیسٹ لیبارٹری قائم کی جاسکتی ہے،ڈاکٹر کامران عظیم
جمعرات 1 فروری 2018 17:02
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ شام یونیورسٹی کیمپس میں نئی سہ ماہی کے لئے داخلہ پروگرام کے آخری مرحلہ پر داخلہ کے خواہشمند طلبہ اور انکے والدین کی رہنمائی کے لئے منعقد ہونے والے اوپن سیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس سے کمپیوٹنگ اینڈ انجنیئرنگ فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر عاصم امداد، بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ سوشل سائینسز فیکلٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجا عت مبارک اور شعبہ جاتی سربراہان ڈکٹر شوکت وصی، ڈاکٹر خلیق الرحمان رازی، ڈاکٹر غضنفر منیر،ڈاکٹر شفیق الرحمان، داکٹر سیدّ محمد نعمان شاہ،ڈاکٹر عزیز الرحمان سیفی اور آصف ناجی نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹر کامران عظیم نے کہا کہ آج کے دور میں ڈی این اے ٹیکنالوجی کی بڑی اہمیت ہے قدرتی آفات،بم دھماکوں، آتشزدگی و ٹریفک حاثات میں ہونے والی ہلاکتوں یا جرائم پیشہ افرادکی شناخت ان کے بال،ناخن، لباس،استعمال شدہ پانی یا غذا اور انکی چھوئی ہوئی کسی بھی چیز سے بہ آسانی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے طلبہ اور انکے والدین کو بتایا کہ ماجو میں بائیو سائینسز کی تعلیم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ اس شعبہ کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ بائیو سائینسز لیب بھی قا ئم کی گئی ہے جس میں ہمارے طلبہ پانی اور کھانے پینے کی اشیاء میں پائے جانے والے جراثیم چیک کرسکتے ہیں،جینیٹک انجینئرنگ کے تجربات کی سہولت کے علاوہ پی سی آر کی تیکنک کی مدد سے ڈی این اے ٹیسٹ کے تجربات بھی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ابھی ہمارے بائیو سائینسز کے طلبہ کا پہلا سال ہے آگے چل کرہم انھیں ڈی این اے ٹیسٹ کرنے کے بارے میں بتائیں گے اسی لئے ہم انھیں فرانزک سائینس کی بھی تعلیم دے رہے ہیں۔ڈاکٹر کامران عظیم نے بتایا کہ بائیو سائینسز کی تعلیم مکمل کرلینے والے طلبہ کو فارموسٹیکل کمپنیوں،زرعی اداروں،ہسپتالوں،لیبارٹیریز اور میڈیکل کے شعبہ سے متعلقہ دیگر اداروں میں پرکشش ملازمتیں حاصل کرسکیں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمپیوٹنگ اینڈ انجنیئرنگ کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹر عاصم امداد نے کہا کہ ماجوہم نے ایک نہایت اعلیٰ درجہ کی فیکلٹی قائم کی ہے جن میں زیادہ تر لوگ انڈسٹری سے وابستگی کا تجربہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں زندگی کے ہر شعبہ میں کمپیوٹر کا استعمال ضروری ہو چکا ہے اس لئے ہم نے الیکٹریکل کے ساتھ کمپیوٹر سسٹم انجینئرنگ ڈگری پروگرام شروع کیا ہے تاکہ ہمارے نوجوان بھی آگے چل کر اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے بھر پور مواقع حاصل کرسیکیں۔ بزنس ایڈمنسٹریشن اور سوشل سائینسز کے ایسو سی ایٹ ڈین ڈاکٹر شجاعت مبارک نے اوپن ہاوس سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سائینس و ٹیکنالوجی کے دور میں فنانس،اکاونٹنگ،سپلائی چین،پراجیکٹ مینجمٹ ، ھیو من ریسورس اور سوشل سائینسز کے مضامین کی بھی اہمیت اپنی جگہ قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے بی ایس اکاونٹنگ و فنانس کے ڈگری پروگرام کے طلبہ اپنی تعلیم مکمل کرلینے کے بعد چند اور کورسز مکمل کرکے چیف فنانشل افسر یا چارٹرڈ اکاونٹنٹ بنے کے اپنے خواب بہ آسانی پورے کرسکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.