محکمہ زراعت پنجاب کا موسمیاتی تبدیلی وا لے علاقوں میںنئے ادارے قائم کرنے کافیصلہ

جمعہ 2 فروری 2018 17:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 فروری2018ء) محکمہ زراعت پنجاب نے موسمیاتی تبدیلی والوں علاقوں میںنئے ادارے قائم کرنے کافیصلہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ائریکٹر جنرل زراعت ریسرچ داکٹر عابد محمود کی زیر صدارت موسمیاتی تغیرات بارے اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب کے تمام زرعی ماہرین اور پنجاب بھر کے 25ریسرچ انسٹی ٹیوٹس کے ڈائریکٹر ز نے شرکت کی اور موسمیاتی تغیرات کی وجہ سے فصلوں کو درپیش خدشات زیرِ بحث لائے گئے۔

ان خطرات کو کم کرنے یا ختم کرنے کے حوالے سے سائنسی لائحہ عمل تیار کیا گیا۔ اس اجلاس غور کیا گیا کہ موسمی حالات کی وجہ سے فصلوں کے زونز اور علاقوں میں جو بڑی تبدیلی آئی ہے اس کے مطابق ریسرچ کی منصوبہ بندی کی جائے اور ریسرچ کے حوالے سے نئے ادارے ان علاقوں میں قائم کیے جائیں۔

متعلقہ عنوان :