حلال فوڈ اتھارٹی کاقیام تین ہفتوں میں مکمل کیاجائے،چیف سیکرٹری
عوام کو معیاری خوراک فراہم کرنے کے لئے 77 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز فوڈاور 113فوڈ سیفٹی افیسرز تعینات کئے گئے ہیں جو پورے صوبے میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے
جمعہ 2 فروری 2018 22:06
(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایاگیا کہ عوام کو معیاری خوراک فراہم کرنے کے لئے 77 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز فوڈاور 113فوڈ سیفٹی افیسرز تعینات کئے گئے ہیں جو پورے صوبے میں عوام کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائیں گے ۔
خوراک کے معیار کو چیک کرنے کے لئے تین اقسام کی جدید ترین لیبارٹریز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میںسا ئنٹیفک لیبارٹری، اپیلٹ اور موبائل لیبارٹریز شامل ہیں۔اسکے علاوہ اشیائے خوردنوش بیچنے والے تمام لوگوں کو رجسٹریشن کے لئے وقت دیا جائیگا اور انکو باقاعدہ لائسنس جاری کئے جائینگے تاکہ لوگوں کومعیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔خلاف ورزی کرنے والوں کے لائسنس منسو خ کئے جائینگے اور انکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری نے فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ اتھارٹی کا قیام مقررہ وقت میں عمل میں لایا جائے تاکہ لوگوںکو اسکے ثمرات ملنا شروع ہوجائیں ۔انہوں نے ہدایت کی کہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کے تمام مرحلوں میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے اور تربیت یافتہ عملے کے ذریعے لوگوں کو معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.