کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی، والد کو شدت غم کے باعث دل کا دورہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 فروری 2018 20:57

کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے اہل خانہ پر قیامت ٹوٹ پڑی، والد ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 فروری2018ء) کوہاٹ کی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے والد کو شدت غم کے باعث دل کا دورہ پڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ میں قتل کر دیے جانے والی میڈیکل کی طالبہ عاصمہ رانی کے اہل خانہ پر ایک اور قیامت ٹوٹ پڑی ہے۔

(جاری ہے)

مقتولہ عاصمہ رانی کے والد کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ مقتولہ کے والد کو فوری ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ عاصمہ رانی کے بھائی عمران کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ان کے والد کو شدت غم کے باعث دل کا دورہ پڑا ہے۔ عمران نے اپنے والد کیلئے دعاوں کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :