پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمائندگان سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات کی شرکت ، ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کیڑوں پر قابو پاتے ہوئے بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ پر زور دیا

ہفتہ 3 فروری 2018 20:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 فروری2018ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام"Pest (Termite) Control in Food Processing Industries"کے موضوع پر بین الاقوامی سیمینار کا انعقا د کیا گیا ۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایکسٹرمینکس ایشیا پیسیفک سو چی کن ،فاریسٹ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملائیشیا سے سینئر ریسرچ آفیسر ڈاکٹر شان چنگ،ڈائریکٹر ایکسٹرمینکس ملائیشیا مس لیم وی تینگ،سینئر اینٹومولوجسٹ ایکسٹرمینکس ملائیشیامس شازا بنتے،زکریا ذکی،پنجاب یونیورسٹی ڈین فیکلٹی آف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم خان، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، فوڈ سیفٹی ایکسپرٹ ڈاکٹر شناور وسیم، ایموٹولوجسٹ ڈاکٹر اظہر علی خان،نیسلے، کوکا کولا، پیپسی، اینگرو، یونی لیور، پیکجز، بنیز، پنجاب فوڈ اتھارٹی کے نمائندگان سمیت فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد نعیم خان نے کیڑوں پر قابو پاتے ہوئے بائیو ڈائیورسٹی کے تحفظ پر زور دیا۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایکسٹرمینکس ایشیا پیسیفک سو چی کن نے متوازن ماحول کے تناظر میں کیڑوں پر قابو پانے سے متعلق جدید ٹیکنالوجی بارے آگاہی فراہم کی۔ ڈاکٹر شان چنگ نے مستقبل میں کیڑوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق ایف آر آئی ایم اور انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے باہمی روابط پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر شناور نے کہا کہ یہ پراڈکٹس پاکستان میں مقامی تحقیق کے حوالے سے اپنی نوعیت کی منفرد پراڈکٹس ہوں گی۔ ڈاکٹر اظہر نے پاکستان میں کیڑوں کے کنٹرول کے روایتی اور متبادل طریقے بیان کئے۔ ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے کیڑو ں پر قابو پانے کیلئے ماحول دوست ٹیکنالوجی متعارف کرانے اورتعاون کرنے پرایکسٹرمینکس سی شن گروپ کا شکریہ اداکیا ۔وفد کے شرکاء نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر سے ان کے آفس میں ملاقات کی اور بہترین سیمینار کے انعقاد میں تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر زکریا ذاکر نے انڈسٹریز اور یونیورسٹی کے مابین روابط کو بڑھانے کیلئے سیمینار کے انعقاد پر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کی انتظامیہ کی کوششوں کی تعریف کی اور مستقبل میں مزید قومی و بین الاقوامی سطح پر ایگر انڈسٹریز سے تعاون بڑھانے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔