شریف برادران چاہتے ہیں عدالتوں سے انکے مرضی کے فیصلے آئیں ،(ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے ‘ قمر زمان کائرہ
حدیبیہ کیس میں حق میں فیصلہ آنے پر چھوٹے میاں کہتے ہیں عدالتیں ٹھیک ہیں ،بڑا بھائی کہتا ہے ہمارے خلاف سازش کررہی ہیں ہم عالمی اور ملک کی عدالتوں سے سر خروہوئے ،آپکے خاندان کو سپریم کورٹ نے چور قرار دیدیا ہے‘ بادامی باغ میں تقریب سے خطاب
اتوار 4 فروری 2018 14:13
(جاری ہے)
ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے بھارت نے بند کر رکھا ہے ،اس لئے بھٹو نے بنیادی منشور میں لکھا تھا کہ پیپلز پارٹی کے قیام کا مقصد کشمیرکی آزادی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن کے اس پار مودی کشمیریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے ، ہم نے میاں صاحب کو پیغام دینا ہے کہ اصل وارث اب لاہورآ گئے ہیں،پیپلزپارٹی لاہور کی وارث ہے ۔پیپلز پارٹی نے پوری دنیا کے سامنے کشمیرکا مقدمہ لڑا ہے اس مقدمہ کو پوری دنیا نے تسلیم کیا ہے ۔پرویز مشرف ملک سے فرار ہو گیا ہے جو کشمیر کے سات ٹکڑے کرنا چاہتاتھا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے حریف کہتے تھے پیپلزپارٹی ختم ہو گئی ،پیپلزپارٹی پر نواز ،شہباز اور سیف الرحمن نے مقدمات بنائے ،ہم ان کے دور میں ان کی عدالتوں سے سے بری ہوئے ،عالمی عدالتوں میں بھی سرخرو ہوئے ۔ لیکن میاں صاحب آپ سز ا یافتہ ہیں آپ سپریم کورٹ سے نا اہل ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ نے آپ کو ، آپ کی بیٹی ، بیٹوں، سمدھی ،داماد اور بھائیوںپر مقدمہ کیا ہے یہ ہم نہیں کہتے بلکہ عدالت کہتی ہے کہ پورا خاندان ہی چور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے میں (ن) لیگ کی حکومت ہے ،کسی نے تو آپ پر مقدمہ نہیں بنایا ، آپ پھر کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا ،آج موچی گیٹ جلسے میں اس کا جواب دوں گا۔ انہوںنے کہا کہ حدیبیہ پیپر ملز پر چھوٹے میاں کے حق میں فیصلہ آیاتو کہتے ہیں عدالتیں ٹھیک ہے لیکن بڑا بھائی کہتا ہے عدالتیں ہماری خلاف سازش کررہی ہیں ۔بڑے بھائی سے پوچھا جائے اس نے تو عدالتوں کا فیصلہ ماننے کا کہاتھا لیکن میاں صاحب اور ان کی بیٹی نے عدالتوں کے فیصلے کا کیا حشر کیا ہے ،یہ چاہتے عدالتوں کے فیصلے ان کے مرضی کے مطابق ہوں ۔ہم احتساب کرائیں گے بلکہ (ن) لیگ کا گریبان پکڑ کر حساب لینا ہے ، آپ کے لئے اڈیالہ جیل تیار ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.