چیئرمین یونین کونسل163 میاں عبدالاحد کا وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک اور ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کے اعزاز میں ظہرانہ

اتوار 4 فروری 2018 23:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 فروری2018ء) چیئرمین یونین کونسل163 میاں عبدالاحد کی جانب سے وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت پرویز ملک اور ایم پی اے چوہدری شہباز احمد کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

چائینہ سکیم میں منعقدہ تقریب میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، وفاقی وزیر برائے صنعت وتجارت پرویز ملک کا کہنا تھا کہ 2018کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کامیابی حاصل کرے گی ۔مسلم لیگ نون عوام دوست سیاسی جماعت ہے اور عوام ثابت کرے گی کہ وہ آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ ہیں۔