حلقے میں جاری بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا‘ پورے چھچھ میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے گئے‘

2018کے الیکشن میں عوام ملکی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے والوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی ‘ شیخ آفتاب احمد

پیر 5 فروری 2018 22:30

حلقے میں جاری بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے عوام کو ریلیف ..
حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2018ء) وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ حلقے میں جاری بجلی اور سوئی گیس کے منصوبوں کے مکمل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا‘ پورے چھچھ میں کارپٹ سڑکوں کے جال بچھائے گئے‘ 2018کے الیکشن میں عوام ملکی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھانے والوں کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حضرو کے نواحی گائوں باڑہ میںصفدر خان کو عمرے کی ادائیگی کی مبارکباد اور کالو کلاں میں اعجاز احمد کی والدہ کی تعزیت کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر لیگی راہنما ڈاکٹر اشرف بٹ ،فیصل خان،ناصر آرائیں،ارشد اعوان ،دلنواز خان ،تنویر آرائیں ،لیاقت آرائیں ،نصیر خان کے علاوہ کثیر تعداد میں معززین علاقہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ تحصیل حضرو کا کوئی علاقہ ایسا نہیں جہاں کارپٹ سڑک کی تعمیر نہیں ہوئی‘ چھچھ کے کونے کونے میں سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنائی گئی‘ بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کے دیرینہ مسائل حل ہو نگے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت پنجاب نے حضرو شہر کے جناز گاہ کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ کی گرانٹ کی منظوری دی ہے‘ منصوبے پر کام جلد شروع ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ عوامی خدمت کی بدولت عوام کے سامنے سرخرو ہوں آنیوالے انتخابات میں مسلم لیگ ملک بھر سے کامیابی حاصل کریگی ۔

متعلقہ عنوان :