ْ نواز شریف کو یہ نظام اور جمہوریت سوٹ نہیں کرتا وہ ٹکراؤ کے موڈ میں ہیں، قمر زمان کائرہ

عدالتوں کی تضحیک ہو گی تو ججوں کو کسی نہ کسی فورم پر بولنا پڑے گا، آزاد عدالتوں کے بغیر ملک نہیں چل سکتے،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 7 فروری 2018 22:20

ْ نواز شریف کو یہ نظام اور جمہوریت سوٹ نہیں کرتا وہ ٹکراؤ کے موڈ میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 فروری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو یہ نظام اور جمہوریت سوٹ نہیں کرتا وہ ٹکراؤ کے موڈ میں ہیں۔ عدالتوں کی تضحیک ہو گی تو ججوں کو کسی نہ کسی فورم پر بولنا پڑے گا۔ آزاد عدالتوں کے بغیر ملک نہیں چل سکتے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے وہ نا اہل ہوں تو انہیں نظام قبول نہیں وہ لڑائی کرنے جا رہے ہیں یہ کہنا کہ5لوگ20کروڑ عوام کا فیصلہ کیسے کر سکتے ہیں درست نہیں میاں صاحب اپنی مرضی کے فیصلے چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں عدالتوں سے غلطیاں ہوئیں ۔ میاں صاحب نہ صرف فیصلے کی توہین کر رہے ہیں بلکہ گالیاں دے رہے ہیں جج کوئی عام شخص نہیں ہوتا ایک عہدہ رکھتا ہے جج کے فیصلے کے بعد آپ عدالت کی تضحیک کر رہے ہیں تو کسی نہک سی جگہ عدالت کو بولنا پڑے گا۔

(جاری ہے)

انہیں بھی کسی فورم پر قوم کو بتانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سپریم کورٹ کے لئے جو کچھ کہتے ہیں اس کا ہدف نیب عدالت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر لیگی ارکان کو توہین سے نہیں روکا جاتا تو پھر نظام نہیں چلے گا۔ سپریم کورٹ چپ ہو گئی تو کل ہر کوئی فیصلے پر عدالت کو گالیاں دے گا۔ عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی تو ملک نہیں چل سکتے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کا اعتماد فوج ، عدلیہ اور اداروں سے ختم ہو جائے گا تو لوگوں کا بھی اعتماد ختم ہو جائے گا۔۔