ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے بچائو کے لئے ورزش میں توازن، ذہنی دبائو کو کم کرنا ضروری ہے، طبی ماہرین

جمعرات 8 فروری 2018 11:52

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2018ء) طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ہر 6 افراد میں سے ایک شخص جوڑوں اور پٹھوں کے درد کے عا رضہ میں مبتلا ہے۔ لیڈی ڈاکٹر فائزہ محمود نے یہاں ایک انٹرویو میں بتایا کہ ہڈیوں اور جوڑوں کے درد سے بچائو کے لئے ضروری ہے کہ ورزش میں توازن اور ذہنی دبائو کو کم کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زود ہضم و صحت مند غذائیں استعمال کرکے بھی ان موذی امراض سے خود کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مرض کی 100 سے زائد اقسام ہیں لیکن اوسٹو آ رتھرائیٹس عام مرض ہے۔ اس مرض میں یورک ایسڈ زیادہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مرض ادویات سے کنٹرو ل نہ ہو تو مریض کو سرجری کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اس بیماری کا ازخود علاج کرنے کی بجائے کسی مستند و ماہر ڈاکٹر سے رجوع کریں۔