صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
پیر 13 مئی 2024 19:25
(جاری ہے)
ڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر زرفشاں طاہر اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو بریفننگ دی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ناقص کارکردگی پر سی ای او لاہور ڈاکٹر فیصل کی سرزنش کی اور سرویلنس بہتر کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام محکمہ جات کو آنکھیں کھول کر کام کرنا ہوگا۔عوام اپنے گھروں، دکانوں اور دیگر مقامات پر صفائی کو یقینی )بنائیں۔ ہمیں فیلڈ میں سرویلنس کو تیز اور بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میں فیلڈ سٹاف کی ٹریننگ کروائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک ڈینگی وائرس کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ ڈینگی وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کسی ایک محکمہ کی نہیں بلکہ تمام سٹیک ہولڈرز کی ذمہ داری ہے۔ ڈینگی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے فیلڈ سٹاف کو متحرک ہونا پڑے گا۔ ڈینگی کے سیزن سے پہلے ہی حکومت پنجاب جامع حکمت عملی بنا رہی ہے۔ لارواء کے تدارک کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں۔ فیلڈ میں بوگس کارکردگی پر ایکشن لیا جائے گا۔ڈینگی کی بوگس سرویلنس عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ پروفیسر وسیم اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو ڈینگی سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ماسٹر ٹرینرز اینٹومولوجسٹس کی ریفریشر تربیت کروائی جائے۔محکمہ صحت اورپارکس اینڈ کلچر اتھارٹی اور واسا سمیت دیگر محکمہ جات کو محنت کرنی ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ڈولفن ٹیم نے کار سوار شہری سے ہونے والی واردات ناکام بنادی
-
عمران خان ’’میں نہیں تو ملک نہیں‘‘ کی سیاست نا کریں، شیری رحمان
-
ملک ڈیفالٹ سے بچ گیا اور کسی کے ارمان ٹوٹ گئے،وزیر اطلاعات و نشریات
-
الیکٹرک وہیکلزکیلئے اہم اقدام، چارجرزکی مرحلہ وارتنصیب شروع
-
سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کی42 ویں برسی یکم جون کو منائی جائے گی
-
مولانا فضل الرحمن پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے سے گریز کریں ورنہ انہیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی ،خورشید شاہ
-
فواد چوہدری کی پنجاب میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یوٹیلیٹی سٹورز کا تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم پیکیج تجویز، 85 ارب مانگ لئے
-
سگریٹوں پر بجٹ میں 15سے 19فیصد ایکسائزڈیوٹی بڑھنے کاامکان‘مزید مہنگے ہونے کی توقع
-
عید الاضحی پرکانگو وائرس کے پھیلائو کا خدشہ
-
تاریخ گواہ ہے ہمیشہ سے عدلیہ ہی مضبوط رہی ہے‘فواد چوہدری
-
ٰفواد چوہدری کی پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.