دبئی میونسپلٹی کا مئی سے 'فضلہ ضائع کرنے کی فیس' عائد کرنے کا اعلان

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعرات 8 فروری 2018 16:56

دبئی میونسپلٹی کا مئی سے 'فضلہ ضائع کرنے کی فیس' عائد کرنے کا اعلان
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 فروری2018ء)  ذرائع کے مطابق دبئی میونسپلٹی نے اعلان کیا ہے کہ تجارتی اداروں سے کوڑااٹھانے کی فیس وصول کی جائے گی۔ دبئی میونسپلٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ آئندہ مختلف اداروں سے کوڑا اٹھانے کی فیس وصول کرے گی۔ فیصلے کا نفاذ 17مئی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

میونسپلٹی میں شعبہ صفائی کے سربراہ انجینئر عبد المجید سیفائی نے البیان اخبار کو بتایا کہ تمام ترقی یافتہ ممالک میں بلدیہ فیس وصول کی جاتی ہے۔

ماحولیات کی صفائی ، ری سائیکلنگ اور شہریوں کی سلامتی کے لئے بلدیہ نے تجارتی اداروں سے کوڑا اٹھانے پر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوڑا اٹھانے پر فیس کی وصولی رہائشیوں سے نہیں بلکہ صرف تجارتی اداروں سے لی جائے گی۔ابتدائی اندازے کے مطابق تجارتی اداروں کو کوڑے کی نوعیت کے حساب سے فی ٹن 80 درہم سے سو درہم سالانہ فیس ادا کرنی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :