پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹرپنیورشپ گالا کا انعقاد

ہمیں طلبائوطالبات کی ایسی سوچ کو پروان چڑھانا ہے جس سے وہ نوکریاں باٹنے والے بننے کیلئے کوشش کریں‘سید رضا علی گیلانی ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروںمیں بہتری کیلئے پنجاب یونیورسٹی کورول ماڈل بنانے اور اسے کیو ایس رینکنگ میں دنیا کی پہلی پانچ سو یونیورسیٹوںمیں لانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا‘صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن

جمعرات 8 فروری 2018 19:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 فروری2018ء) صوبائی وزیر برائے ہائیر ایجوکیشن پنجاب سید رضا علی گیلانی نے کہا ہے کہ ہمیں طلبائوطالبات کی ایسی سوچ کو پروان چڑھانا ہے جس سے وہ نو کریاں حاصل کرنے والے بننے کی بجائے نوکریاں باٹنے والے بننے کیلئے کوشش کریں، ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروںمیں بہتری کیلئے پنجاب یونیورسٹی کورول ماڈل بنانے اور اسے کیو ایس رینکنگ میں دنیا کی پہلی پانچ سو یونیورسیٹوںمیں لانے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف کامرس کے زیر اہتمام ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان، سمیڈا اور ویمن چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے منعقدہ دوسرے ’آل پاکستان انٹر پنیورشپ گالا‘سے کیا۔ تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان قاسم نواز ،چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین ، وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر، چیئرمین میر خلیل الرحمان میموریل سوسائٹی واصف ناگی، صدر لاہورویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فلاحت عمران ، صنعتکار، فنکار ، فیکلٹی ممبران اور طلبائو طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں سید رضا علی گیلانی نے کہاکہ اننٹر پنیورشپ کی ترقی کیلئے نوجوان انٹر پنیورز کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تعلیمی ترقی ، نئے آئیڈیاز کے فروغ اور رٹہ سسٹم کے خاتمے کیلئے جدید نظام مرتب کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہر شعبہ ہائے زندگی میں پر خواتین کی شمولیت ملک کی ترقی کیلئے خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک میں لوگ اعلیٰ تعلیم سے بہرہ مند نہ بھی ہوں تب بھی اپنے ہنر سے مخلص رہتے ہوئے ملکی ترقی کا سبب بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر محنت ، لگن ، ایمانداری اورجذبہ حب الوطنی سے کام کیا جائے تودنیا کا کوئی بھی ملک پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد نظام الدین نے کہا کہ حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ ہر شخص کو نوکری دے جس کیلئے انٹر پنیورزکی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔

ا نہوں نے کہا کہ ہمیں طلبائو طالبات کی صلاحیتوں کا درست استعمال کرتے ہوئے ان کی ایجادات کو کمرشل کرنے کے لئے بھی اقدامات کرنا ہوں گے ۔انہوں نے بہترین تقریب کے انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر سٹیٹ بینک آف پاکستان قاسم نواز نے کہا ہے کہ طلباء و طالبات نے منفرد سٹالز لگائے ہیں جن میں نئے آئیڈیاز بھی پیش کئے گئے ہیں۔

پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم نے کہا کہ گالا کے انعقاد کا مقصد طلبائوطالبات کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا کیونکہ ملک کو اچھے انٹر پنیورز کی ضرورت ہے ۔تقریب میں ملک بھر کی یونیورسٹیوں سے بڑی تعداد میں طلبائو طالبات کی جانب سے 144سٹالز لگا کر بزنس آئیڈیاز عملی صورت میں پیش کئے گئے۔ بعد ازاں بہترین سٹالز کے حقداروں میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔