Live Updates

اب کوئی نہیں بچے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کیساتھ ساتھ عمران خان بھی نہیں بچیں گے: ہارون رشید کا دعوی

muhammad ali محمد علی جمعہ 9 فروری 2018 22:21

اب کوئی نہیں بچے گا، نواز شریف اور آصف زرداری کیساتھ ساتھ عمران خان ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 فروری2018ء) ہارون رشید کا دعوی ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کیساتھ ساتھ عمران خان بھی نہیں بچیں گے۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور سینئر صحافی و کالم نگار ہارون رشید کا دعوی ہے کہ احتساب کا جو سلسلہ اب شروع ہوا ہے وہ اب رکنے والا نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام بڑے نام لپیٹ میں آئیں گے۔ ہارون رشید کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ کوئی بھی نہیں بچنے والا۔ نواز شریف اور آصف زرداری تو احتساب کی لپیٹ میں آئیں گے ہی، ساتھ ساتھ عمران خان اور تحریک انصاف بھی نہیں بچیں گے۔ ہارون رشید کا دعوی ہے کہ چند برسوں تک نواز شریف، زرداری اور عمران خان کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ اس حوالے سےمزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات