مچھلی کھانے والوں میں درد اور سوزش کم ہوتی ہے،ماہرین

ہفتہ 10 فروری 2018 12:50

قصور۔10 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء)امریکی ریسرچ سینٹرمیں ہونیوالی تحقیق میں کہاگیاہے کہ مچھلی کا استعمال صحت کیلئے کافی مفیدہے یہ ایسے امراض سے نجات دلاتی ہے جو جوڑوں اورہڈیوں میں درد سوزش کی وجہ بنتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحقیق کے مطابق ہفتے میں مچھلی کے صرف 2پیس کھانے والے لوگ جوڑوں کی خاص بیماری سے بھی محفوظ رہتے ہیں‘مچھلی کے تیل میں بڑی مقدارمیں اومیگا3فیٹی ایسڈ شامل ہوتاہے جو جوڑوں اورہڈیوں کے درد سے آرام دیتاہے جن مچھلیوں میں زیادہ اومیگا 3پایاجاتاہے ان میں بام‘ سامن ‘راواورگروپرمچھلیوں کی قسم شامل ہے۔

ماہرین نے یہاں اس بات کی نشاندہی کی ہے کہ تلی ہوئی مچھلی میں اومیگا3ختم ہوجاتا ہے۔تحقیق کے دوران خون ٹیسٹ کے نتیجے میں بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ مچھلی کھانے والوں میں درد اور سوزش کم ہوتی ہے جبکہ نہ کھانے والوں کو اس قسم کی شکایات رہتی ہیں۔تحقیق کی بنیادپرماہرین کاکہناہے کہ مچھلی کا استعمال آپ کو دوائوں اور علاج سے محفوظ رکھ سکتاہے۔