غیر قانونی شفا خانوں اور لیبارٹریوں کے خلاف ہیلتھ کیئر ایبٹ آباد کی کارروائی،متعددکو نوٹس جاری

ہفتہ 10 فروری 2018 15:06

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2018ء) خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر ایبٹ آباد نے عوامی شکایت پر قلندر آباد بازار میں غیر قانونی شفا خانوں اور لیبارٹریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد کی عدم پابندی کی بناء پر نوٹس جاری کر دیے، یہ کارروائی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی کھلی کچہری کے دوران علاقے کے عوام کی شکایات پر کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر سینئر انسپکٹر نے خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر ڈینٹل کلینک سمیت مختلف شفا خانوں اور لیبارٹریوں کی چیکنگ کی، اس دوران بعض کو ہیلتھ کیئر کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کی بناء پر ان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے باقاعدہ رجسٹریشن اور ضابطے کی دیگر کارروائیاں پوری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ شفا خانوں اور لیبارٹریوں کے مالکان کو خبردار کیا گیا کہ نوٹس میں دی گئی ہدایات پر عمل درآمد میں ناکام رہنے کی صورت میں مزید سخت کارروائی کی جائے گی جس میں دکانوں کو سیل کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :