سعودی عرب میں چھاپے،562691 غیر قانونی تارکین گرفتار

گرفتارافرادمیں 69فیصدیمنی،29فیصدایتھوپین اوردوفیصد دیگر ممالک کے شہری ہیں،رپورٹ

اتوار 11 فروری 2018 14:40

سعودی عرب میں چھاپے،562691 غیر قانونی تارکین گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 فروری2018ء) 26صفر 1439ھ سے 21جمادی الاول 1439ھ تک اقامہ ، محنت اور سرحدی سلامتی کی خلاف ورزی کرنے والے 562691غیر قانونی تارکین گرفتار کئے گئے۔ مملکت بھر میں چھاپے مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان میں سے 382921اقامہ، 127566 قانون محنت اور 52204 سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والے پائے گئے۔ 7996مملکت میں دراندازی کرنے والے گرفتار کئے گئے ان میں 69فیصد یمنی، 29فیصد ایتھوپین اور دیگر 2فیصددیگر ممالک کے تھے۔ سعودی سرحد عبو رکرکے باہر جانے والے 501افراد بھی حراست میں لئے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو سفر اوaa رہائش کی سہولت فراہم کرنے والے 1052سعودی گرفتار کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :