غیر قانونی ادویات کا دھندا کرنیوالی مافیا نے ڈریپ افسران کیخلاف من گھڑت پراپیگنڈہ مہم شروع کررکھی ہے ،

اس کا مقصد ڈریپ کو اپنے کام سے روکنا اوردبائو ڈالنا ہے،ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا بیان

پیر 12 فروری 2018 15:52

غیر قانونی ادویات کا دھندا کرنیوالی مافیا نے ڈریپ افسران کیخلاف من ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 فروری2018ء)ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی ادویات کا دھندا کرنیوالی مافیا نے اپنے مذموم عزائم کے تحت ڈریپ کے افسران کیخلاف من گھڑت پراپیگنڈہ مہم شروع کررکھی ہے جس کا مقصد ڈریپ کو اپنے کام سے روکنا ہے اور اس پر دبائو ڈالنا ہے ۔

(جاری ہے)

اس مافیا نے ڈاکٹر شیخ اختر حسین کیخلاف مہم جاری رکھی ہوئی ہے اس مقصد کیلئے دونیب کیسز کا حوالہ دیا جارہا ہے جس میں اُن کی وفات کا ذکر ہے ،واضح رہے کہ اس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ مذکور آفیسر کیخلاف تمام الزامات بے بنیاد اور بغیر کسی ثبوت کے لگائے جارہے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس رٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے اس درخواست کو خارج کردیا ،یہ امر باعث افسوس ہے کہ اس مافیا نے ان ہتھکنڈوں کے بعد اب مختلف میڈیا ہائوسز کے ذریعے بے بنیاد پراپیگنڈا جاری رکھا ہوا ہے ،ڈاکٹر شیخ اختر حسین ڈریپ میں 1991ء سے ملازمت کررہے ہیں اور ان کے حوالے سے کوئی انکوائری یا کیس نیب میں زیر التواء نہیں ہے ،ڈریپ نے اس مافیا کا سراخ لگالیا ہے اور ان عناصر کو جلد ہی قانون کے شکنجے میں لایا جائے گاتاکہ عوام کو غیر معیاری اور جعلی ادویات سے نجات دلائی جاسکے۔