متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں
سعدیہ عباس پیر 12 فروری 2018 18:11
(جاری ہے)
پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الظابی نے پاکستان کی بڑی کاروباری تنظیموں کے بارے میں بریفینگ دی اور فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت پاکستان کے ساتھ مختلف اقتصادی شعبوں میں دو طرفہ تجارت کو فروغ دینے کے خواہاں ہے۔
الظابی نے کہا کہ دونوں ممالک نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے اور دوہرے ٹیکس سے بچنے کے لئے لائحہ عمل کی تشکیل کے لیے ایک فریم ورک پر کام شروع کر دیا ہے ۔ اس کے علاوہ سلیم الظابی نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو دبئی میں ہونے والے کاروباری ایکسپو 2020 میں شمولیت کے لیے دعوت بھی دی جس میں 100 سے زائد ممالک شرکت کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 1.4 ملین پاکستانی رہتے ہیں اور متحدہ عرب امارات مشکل حالاتا میں ہمیشہ سےپاکستان کی مدد کرتا آیا ہے اور اگے بھی کرتا رہے گا ۔ فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر زبیر طفیل نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستان کے 5 بڑے تجارتی شرکاء میں سے ہے ۔ دونوں ممالک کی سالانہ تجارت کا حجم 8 بلین ڈالر سے بھی زائد ہے لیکن پھر بھی یہ تجارت دونوں ممالک کی سکت سے کم ہے ۔ اس لیے تجارتی مراسم کو مزید مضبوط کرنے ضرورت ہے ۔ جبکہ سعودی عرب میں رہنے والی پاکستانیوں کے باعث پاکستان اور سعودی عرب کا تجارتی حجم 6 بلین ڈالر ہے جو کہ دنیا بھر سے پاکستان کی تجارت کا 30 فیصد ہے ۔ دنیا بھر میں پاکستانی کی تجارت کا حجم 20 ملین ڈالر ہے۔ لیکن حالیہ تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ گزشتہ دو سال سے پاکستان اور سعودی عرب کی ترسیلات ذر میں خاصی کمی دیکھنے کو ملی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.