فاروق ستار پارٹی کے کارکن ہے وہ دوبارہ آئیں گے تو شائد دوبارہ پارٹی سربراہ بن جائیں، خالد مقبول صدیقی

پیر 12 فروری 2018 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 فروری2018ء) فاروق ستار کو کنوینر کے عہدے دے ہٹا کر رابطہ کمیٹی کی حمایت سے پارٹی کے کنوینر بننے والے خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار پارٹی کے کارکن ہے، وہ دوبارہ آئیں گے تو شائد دوبارہ پارٹی سربراہ بن جائیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کئی بارفاروق بھائی سے کامران ٹیسوری سے متعلق پوچھا تھا، ان سے پوچھا کہ آخر کامران ٹیسوری کو لینے کی کیا مجبوری ہی انہوں نے کہا کہ سینیٹ کا ٹکٹ مسئلہ نہیں تھا، کامران ٹیسوری کوفاروق ستار نے ڈپٹی کنوینر بنوایا، پارٹی کی اکثریت نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر بنانیکی مخالفت کی تھی، فاروق بھائی نے کہا ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر نہ بنایا تو پارٹی چھوڑ دوں گا۔

(جاری ہے)

خالد مقبول صدیقی نے بتایا کہ انہوں نے فاروق ستار سے کہا کہ ٹکٹ جس کودینا ہے دے دیں مگرپارٹی کواس طرح نہ چلائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ فاروق ستار نے کامران ٹیسوری کو ڈپٹی کنوینر نہیں کنوینر بنایا تھا، پارٹی کے لوگوں کا کہنا تھا کہ فاروق بھائی کے اختیارات ٹیسوری کی جیب میں ہیں۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کے کارکن ہیں وہ دوبارہ آئیں گے تو شائد دوبارہ سربراہ بن جائیں، اگرفاروق بھائی کو لگتا ہے کہ کنوینر کے اختیار کم ہیں تووہ آئیں اور ڈپٹی کنوینر بنیں۔فاروق ستار کی جانب سے انٹراپارٹی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 17 فروری کو ہونے والا اجلاس ایم کیو ایم کا نہیں۔

متعلقہ عنوان :