لودھراں انتخاب ؛ اگر میرے پاس ووٹ ہوتا تو میں علی ترین کو ہی ووٹ دیتا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 فروری 2018 11:45

لودھراں انتخاب ؛ اگر میرے پاس ووٹ ہوتا تو میں علی ترین کو ہی ووٹ دیتا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 فروری 2018ء) :نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بار کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہاکہ لودھراں این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے مابین کانٹے دار مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر لودھراں میں میرا ووٹ ہوتا تو میرا ووٹ علی ترین کو ہی جاتا کیونکہ جہانگیر ترین میرے قریبی دوست ہیں۔ جہانگیر ترین کے وقت پر الیکشن مہم علی ترین نے ہی دیکھی تھی اور جہانگیر ترین کی فلاحی سرگرمیوں کو بھی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین دیکھتے ہیں۔ پانی کے جن مسائل پر آج کل چیف جسٹس نوٹس لے رہے ہیں جہانگیر ترین نے این اے 154 میں پہلے ہی وہ تمام کام کر دئے ہوئے ہیں۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :