قومی اسمبلی نے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی

منگل فروری 12:57

قومی اسمبلی نے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) قومی اسمبلی نے فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء کی منظوری دیدی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک کی منظوری کے بعد ڈپٹی سپیکر نے یکے بعد دیگرے بل کی تمام شقوں کی منظوری حاصل کی۔ مسرت احمد زیب نے تحریک پیش کی کہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2017 منظور کیا جائے۔ قومی اسمبلی نے بل کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔

متعلقہ عنوان :