بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتا ہے،ماہرین صحت

منگل 13 فروری 2018 13:31

قصور۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)آسٹریلیاکے ماہرین صحت نے کہاہے کہ روزانہ بادام اور اخروٹ کا استعمال ذیابیطس کے خطرے کو کم کرتاہے‘آسٹریلیا کے جارج انسٹی ٹیوٹ فارگلوبل ہیلتھ کے ڈاکٹر جیسن ودکیمطابق اعدادوشمار اورلیبارٹری ٹیسٹ سے ثابت ہواہے کہ وہ افراد جن کے خون میں اومیگا6فیٹ کا اہم جزپایاجاتاہے ان لوگوں میں ذیابیطس کی ٹائپ ٹو کے پیداہونے کا خطرہ دیگرلوگوں کے مقابلے میں 35فیصد کم ہوجاتاہے۔