پاکستان میں بین الاقوامی کاروباری اداروں کیلئے زبردست مواقعے موجود ،سی پیک سے علاقائی اہمیت میں مزید اضافہ ہوا ‘ عرفان یوسف
فلائی ناس کا آغازسعودی عرب اور پاکستان سول ایوی ایشن کے تعاون کو مزید بڑھائیگا،2034ء تک پاکستان کے ہوائی سفر کرنیوالے مسافروں کی تعداد متوقع طور پر دوگنا ہونے کا امکان ،فلائی ناس ہمارے ایوی ایشن نیٹ ورک میں اضافہ کرئے گا اورنئی سطح پر اقتصادی تعاون بڑھے گا ایف پی سی سی آئی کے ریجنل چیئرمین و نائب صدر کا فلائی ناس ایئر لائن کی پاکستان میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے بطور مہمان خصوصی خطاب
منگل 13 فروری 2018 14:51
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسافروں کے لئے نئی ایئر لائن بہت اچھی اقتصادی خبر ہے ،کیونکہ دو ممالک کے درمیان کم کرایہ پرمسافروں کی پروازیں شروع کرنے والی ایئر کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں۔
اس سے عمر ہ اور حج کے زائرین کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔امید ہے کہ ایئر لائن کاروباری،مذہبی زائرین اور ملازمت پیشہ افراد کو میعاری اور سستی پروازوں مہیا کرئے گئی۔ انہوں نے مزید کہاکہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی روابط کو بہتر بنانا ہو گا ۔ایئر لائن سے سیاحت کے کاروبار کو بھی فروغ ملے گا۔عرفان یوسف نے مزید کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں میں ورلڈ ایکسپورٹ مارکیٹ میں ایک بہت بڑی تبدیلی ہوئی ہے،جہاں پر روایتی توجہ مغربی ممالک سے افریقہ،ایشیاء،وسطی ایشیاء،چین اور بھارت کی ابھرتی مارکیٹوں کی طرف منتقل ہو گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستانیوں کو پوری دنیا میں فلائی سفر کیلئے سستی اور معیاری سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ ملک میں کاروبار کرنے کی آسانیاں پیدا کرنے کی رینکنگ کو بہتربنانے اورکاروبار کرنے کی لاگت کو کم کرنے کے لئے شفاف ، جامع، طویل المعیاد قابل عمل معاشی پالیسیوں کی تشکیل اور انکا نفاذ ضروری ہے جسکے لئے فیصلہ سازی کے اداروں اور کاروباری تنظیموں میں مضبوط تعاون ، مشاورت کو بہتر بنانا ہوگا۔پاکستان کی برآمدات میں مسلسل کمی آرہی ہے اور درآمدات بڑھ رہی ہیں۔ایکسپورٹ کو بڑھانا کیلئے بیرونی ممالک میں پاکستانی سفیروں اور کمرشل اتاشیوں کا فعال ہونا ہوگا۔تقریب سے فلائی ناس ایئرلائن کے کنٹری ہیڈ منظور طنوی،ٹی ڈی سی پی کے ایم ڈی احمد ملک اور بخاری گروپ کے چیئرمین رفیق خان نے بھی خطاب کیا۔فلائی ناس کی طرف سے شرکا ء میں 10سعودیہ ریٹرن ٹکٹ بھی قرعہ اندازی کے ذریعہ تقسیم کئے گئے۔مزید تجارتی خبریں
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
-
کراچی میں نان 20اور روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی جائے، ایازمیمن
-
سونے کے نرخ 600 روپے فی تولہ کمی سے 244,400 روپے ہو گئے، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
ایس ای سی پی کا پہلے اسٹڈی نا ئوپے لیٹرڈیجیٹل پلیٹ فارم کے لائسنس کااجرا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.