اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے پر سندھ اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے ایک رکن کی رکنیت بحال

منگل فروری 16:45

اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے پر سندھ اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2018ء) سندھ اسمبلی کے 2 اور پنجاب اسمبلی کے ایک رکن کی جانب سے اثاثہ جات کے گوشوارے جمع کروانے پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو الیکشن کمیشن نے خواتین کی مخصوص نشست پر رکن بلقیس مختار اور پی ایس 59 بدین سے رکن محمد اسماعیل راہو جبکہ پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 262 لیہ سے رکن عبدالمجید خان نیازی کی جانب سے گوشوارے جمع کروانے پر ان کی رکنیت بحالی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔