نہال ہاشمی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی عمومی نشست پر تین امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے گئے

منگل 13 فروری 2018 18:38

نہال ہاشمی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی عمومی نشست پر تین امیدواروں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پنجاب سے نہال ہاشمی کی نااہلی کی وجہ سے خالی ہونے والی عمومی نشست پر تین امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر زرقا سہروردی تیمور، میاں مرغوب احمد اور ڈاکٹر اسد اشرف نے سینٹ کی اس نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ یہ نشست نہال ہاشمی کی توہین عدالت کی وجہ سے نااہلی سے خالی ہوئی ہے جس پر پولنگ 3 مارچ کو ہو گی اور منتخب ہونے والا سینیٹر 2021ء تک ایوان بالا کا رکن رہے گا۔

متعلقہ عنوان :