ایک زرداری سب پر بھاری ، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا لی

مسلم لیگ ن کوہاٹ کے ضلعی صدر فرہاد خٹک نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کرتے ہوئے پیپپلز پارٹی میں شرکت اختیار کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 20:45

ایک زرداری سب پر بھاری ، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا لی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ) :ایک زرداری سب پر بھاری ، پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا لی۔مسلم لیگ ن کوہاٹ کے ضلعی صدر فرہاد خٹک نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کرتے ہوئے پیپپلز پارٹی میں شرکت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک طرف تو مسلم لیگ ن پنجاب میں لودھراں کا ضمنی الیکشن جیتنے کے بعد خوشی سے نہال ہوئے جا رہی ہے تو دوسری جانب دوسرے صوبوں میں مسلم لیگ ن کی گرفت کمزور سے کمزور تر ہوتی جا رہی ہے۔

حال ہی میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ اڑا لی۔خیبر پختونخواہ میں مسلم لیگ ن کوہاٹ کے ضلعی صدر فرہاد خٹک نے مسلم لیگ ن سے بغاوت کرتے ہوئے پیپپلز پارٹی میں شرکت اختیار کر لی۔شمولیت کے موقع پر آصف زرداری سمیت پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے فرہاد خٹک کو خوش آمدید کہا۔اسی موقع پر خیبر پختونخواہ سے ہی عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما ساجدہ خٹک نے بھی پیپلز پارٹی میں شرکت کا اعلان کر دیا۔

متعلقہ عنوان :