ٹھٹھہ،تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹاؤن کمیٹی مکلی کے ملازمین کا دھرنا

قومی شاہراہ بلاک تنخواہ نہ ملنے تک شہریوں کو پانی کی فراہمی بند رہے گی، مظاہرین

منگل 13 فروری 2018 21:16

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) تنخواہ کی عدم ادائیگی کے خلاف ٹاؤن کمیٹی مکلی کے ملازمین کا دھرنا، قومی شاہراہ بلاک تنخواہ نہ ملنے تک شہریوں کو پانی کی فراہمی بند رہے گی، مظاہرین۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹاؤن کمیٹی مکلی کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف پبلک پارک مکلی کے سامنے قومی شاہرہ پر دھرنا دیا اور شدید نعرے بازی کی، مظاہرین نے فائر بریگیڈ اور کچرا اٹھانے والی ٹرالیاں کھڑی کرکے قومی شاہراہ بلاک کردی، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگئی۔

اس موقع پر نورمحمد خشک، راجہ و دیگر ملازمین نے بتایا کہ گذشتہ مہینے کی تنخواہ نہ ملنے کے باعث ٹاؤن کمیٹی مکلی کے 170 ملازمین شدید مالی پریشانی سے دوچار ہیں اور ان کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے اور انہوں نے متنبہ کیا کہ جب تک انہیں تنخواہ نہیں ملتی وہ ڈیوٹی کا بائیکاٹ کریں گے اور مکلی کے شہریوں کو پانی کی فراہمی بند رہے گی۔

متعلقہ عنوان :