نیشنل کالج آف آرٹس کا عاصمہ جہانگیر کو زبردست خراج عقیدت

عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے تعریفی کلمات پر مبنی فلیکس مرکزی دروازوں میں اور دیواروں پر آویزاں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 13 فروری 2018 22:56

نیشنل کالج آف آرٹس کا عاصمہ جہانگیر کو زبردست خراج عقیدت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 13فروری 2018ء ):نیشنل کالج آف آرٹس کی جانب سے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو انکی وفات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے تعریفی کلمات پر مبنی فلیکس مرکزی دروازوں میں اور دیواروں پر آویزاں کر دئیے گئے۔تفصیلات کے مطابق معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر 66سال کی عمر میں 11فروری کو اس جہان فانی سے رخصت ہو گئیں۔

عاصمہ جہانگیر کی ساری زندگی آمریت کے خلاف لڑتے لڑتے گزر گئی ۔ہر طرح کے الزامات برداشت کئیے، دشنام طرازیوں کا سامنا کیا مگر حق کو حق کہنے سے باز نہ آئیں۔عاصمہ جہانگیر حق سچ کی ایک آواز تھیں جو ہمارے گھٹن زدہ معاشرے میں جرات کا استعارہ بن گئیں۔انکی وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی کی جانب سے انکو زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیشنل کالج آف آرٹس کی جانب سے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کو انکی وفات پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

عاصمہ جہانگیر کے حوالے سے تعریفی کلمات پر مبنی فلیکس مرکزی دروازوں میں اور دیواروں پر آویزاں کر دئیے گئے۔مرکزی دروازے پر موجود عبارت کا متن تھا کہ جسے ہم نے ہر ظلم اور جبر کے خلاف بے خطر لڑتے دیکھا،مشکل میں مجبور طبقے کے لیے سب سے آگے کھڑے پایا۔سچ اور اصول کی پکار وہ عاصمہ جہانگیر اب ہم میں نہیں رہیں لیکن ان کے سچ کی گونج ہمارے درمیان ہمیشہ رہے گی۔