اسرائیلی پولیس کی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست

بدھ 14 فروری 2018 13:00

مقبوضہ بیت المقدس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 فروری2018ء) وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف پولیس نے کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیلی وزیراعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار اٹارنی جنرل کے پاس ہے تاہم اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔

دوسری جانب بینجمن نیتن یاہو نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ وہ بے قصور ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔ واضح رہے کہ بینجمن نیتن یاہو گزشتہ بارہ برس سے وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہیں اوران پر مالی بدعنوانی کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :